یوکرائن27ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وسطی یوکرائن میں فوجی اسلحے کے ایک گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ کییف حکام نے بتایا کہ اس ذخیرہ گاہ میں ایک لاکھ اٹھاسی ہزار ٹن اسلحہ موجود تھا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب لگنے والی اس آگ کے بعد علاقے کے تقریباً چوبیس ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں کوئی بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ اس فوجی ڈپو میں کس طرح کے ہتھیار ذخیرہ کیے گئے تھے۔